مودی کی چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات متوقع

0
195
مودی کی چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات متوقع

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو چین کے اعلی سفارتکار ، وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات کوکئی سالوں سےدونوں جوہری طاقتوں کے مابین سرحدی تناؤمیں کمی کی ایک اہم علامت کے طور پر دیکھاجارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای پیر کو 2 دن کے دورے پر دہلی پہنچے ، جہاں وہ وزیر اعظم مودی اور دیگر ہندوستانی رہنماؤں کیساتھ ہمالیہ کے سرحدی تنازعہ پر تبادلہ خیال کرینگے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سرحد پر قائم فوجیوں کی تعداد میں کمی اور متنازعہ علاقوں میں تجارت کی ممکنہ بحالی شامل ہوگی۔

Leave a reply