مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا

مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا
پاکستان کے خلاف جارحیت پر انڈین فوج کو منہ کی کھانا پڑی ہے، بھارتی پنجاب کے سکھوں نے مودی سرکا کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا کیونکہ وہ پاکستانی پنجاب کی سرزمین کو مقدس سمجھتے ہیں،مودی سرکار کو سیالکوٹ اور لاہور پر حملے کے لیے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہیے تھی۔
جس کے لیے مودی سرکار بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر پاکستان پر الزام لگانے کا سوچ رہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کی سازش کا مقصد بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کرنا تھا، کیونکہ بھارتی سکھ پہلے ہی پاکستانی پنجاب کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں، البتہ مودی سرکار کو اپنے مکروہ عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔









