
مودی سرکار نیتن یاہو کی ” کمزور کاپی ” ہیں
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی کشمیر میں پالیسیوں کو اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحیت کے مماثل قرار دیا، انہوں نے فلسطین کے بحران کو ’انتہائی ظالم اور ناقابلِ برداشت‘ قرار دیا، مگر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اسرائیل سے ’غلط انداز‘ میں متاثر ہوئی ہے، انہوں نے مودی کو ’نتن یاہو کا ’ٹیمو‘ (کمزور کاپی)‘ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ’ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی بدترین مثالوں سے متاثر نہ ہو’ ۔








