” مودی تمہیں خبردار کیا تھا کہ ہمارا امتحان مت لینا “

0
131
" مودی تمہیں خبردار کیا تھا کہ ہمارا امتحان مت لینا "

” مودی تمہیں خبردار کیا تھا کہ ہمارا امتحان مت لینا ”

پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کو شروع کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، انڈیا کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد سابق ڈی۔جی۔ آئی۔ ایس۔ پی۔ آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ’’نصرمن اللہ وفتح قریب‘‘ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ مودی تمہیں خبردار کیا تھا کہ ہمارا امتحان نہ لینا ” ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کی طرف سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ کو چھپا دیا گیا۔

ٹوئٹ میں آصف غفور نے دشمن کو للکارتے ہوئے لکھا ہے کہ” یہ تو صرف ایک ٹویٹ ہے، انڈیا تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کس طرح کرو گے ؟ انہوں نے ٹوئٹ میں انڈین وزیراعظم مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ” مودی تمہیں بار بار انتباہ کیا تھا کہ ہمارے عزم کا امتحان نہ لینا اور پاکستان کے ساتھ کوئی گڑبڑ مت کرنا۔

Leave a reply