منی پور میں باغیوں نے ڈرونز سے حملے شروع کر دیئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں نے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کیمطابق پولیس نے بتایا کہ منی پور کے ضلع امپھال ویسٹ میں عسکریت پسندوں کے ڈرون حملے میں 23 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔
دو دنوں میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ چند روز قبل بم اور بندوق کے حملوں میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی شام سنجم چرانگ کے مقام پر ڈرون سے کم از کم دو دھماکہ خیز مواد گرایا گیا جس میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
عسکریت پسندوں نے سیجم چرانگ گاؤں پر ایک پہاڑی کی چوٹی سے بھی اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سیکورٹی فورسز نے جواب دیا۔









