منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخرکردیاگیا۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کو آج بریت کی درخواست پر فیصلہ سنانا تھا تاہم فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
دورانِ سماعت پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث پرویز الٰہی پیش نہیں ہوسکے۔
نئے فیصلے کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔








