منی لانڈرنگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے جے آئی ٹی کو ریڈ نوٹس اور مونس الٰہی کی بیرون ملک سے گرفتاری پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی ریڈ نوٹس کی تعمیل کے لیے معاملے کی پیروی کرے، پراسیکیوٹر کے مطابق پرویز الٰہی شدید بیمار نہیں ہیں۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر پرویز الٰہی کے مطابق دیگر تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہاری ملزمان کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔
عدالت اس کیس کیس کی مزیدسماعت 28 نومبر کو کرے گی۔









