منیٰ میں 44 جانیں بچانے والےکو اعلیٰ اعزاز سے نوازنے پر غور

0
136
منیٰ میں 44 جانیں بچانے والےکو اعلیٰ اعزاز سے نوازنے پر غور

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ سال 2024 میں منیٰ میں 44 انسانی جانیں بچانے پر پاکستانی شہری آصف بشیر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے پاکستانی شہری آصف بشیر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر غور کے حوالے سے وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے۔

ذرائع کیمطابق ڈی جی حج سمیت وزارت مذہبی امور کو بھی خط ارسال کیا گیا۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے تفصیلات طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ آصف بشیر نے حج 2024 کے دوران منیٰ میں 44 انسانی جانیں بچائیںجن میں 24 بھارتی شہری بھی شامل تھے۔

Leave a reply