منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی کے 14 کروڑ روپے کے بقایاجات معاف

0
140
منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی کے 14 کروڑ روپے کے بقایاجات معاف

آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم کی توسیع سے متاثر ہونے والے 2,376 گھرانوں کے بجلی کے بقایا جات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا گیا۔

جاری سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے تقریباً 14 کروڑ روپے کے واجبات مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں، اور صدر آزاد کشمیر نے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے متاثرین کو مالی دباؤ میں کمی ملے گی اور ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہوگی۔

ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متاثرین کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے معاہدے کے تحت باقی مطالبات کو بھی جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply