منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

0
179

ہاٹ لائن نیوز : ملتان پولیس تھانہ مخدوم رشید کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 01 منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمدہوگئی۔

پولیس تھانہ مخدوم رشید نے منشیات فروش ملزم حسن کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی۔ کوٹ ربنواز کے قریب ناکہ بندی کے دوران ملزم کو چرس لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر مخدوم رشید عبدالرؤف لوتھر نے سب انسپکٹر حبیب رحمان اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کرکے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔

Leave a reply