مندر میں عطیات کی صورت سونااور چاندی کی بارش

کرناٹک کے رائچور ضلع کے راغوندر سوامی مندر میں عقیدت مندوں نے ایک چونکا دینے والی پیش کش پیش کی۔ ایک مہینے کے دوران ، لاکھوں زائرین نے اس روحانی مرکز کا رخ کیا اور 3کروڑ49 لاکھ روپے،32 گرام سونااور1.24کلوگرام چاندی سے زیادہ کا عطیہ کیا۔
یہ نذرانہ سوامی راغویندر کی یوم پیدائش کے موقع پر پیش کی گئی تھی ، ۔ انکی تعلیمات اور روحانی خدمات کیوجہ سے ، عقیدت مند ہر سال اس مندر میں جاتے ہیں۔
چندہ کے مناظر پر مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس میں 100 سے زیادہ پجاری گنتی کرتےہوئےدکھائی دیتے ہیں۔









