
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، جہاں منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد نے ان کا استقبال کیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔









