
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ منال خان نے انکشاف کیا کہ ابتدا میں ان کی والدہ احسن محسن سے شادی کے خلاف تھیں۔
منال خان اور احسن محسن اکرام ایک کامیاب جوڑی ہے۔ وہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو ہوئی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔
منال خان نے اپنی جڑواں بہن ایمن خان کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ جب انہوں نے احسن کا ذکر اپنی والدہ سے کیا تو انہوں نے ان سے شادی سے صاف انکار کردیا۔
منال کا کہنا ہے کہ اس کے بعد میں نے اپنے والد کو اپنی پسند کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فوراً رضامندی ظاہر کی اور اس شادی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔









