منال خان اور احسن محسن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی تردید، انسٹا ویڈیو وائرل

0
208
منال خان اور احسن محسن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی تردید، انسٹا ویڈیو وائرل

کراچی: معروف اداکارہ منال خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان اور ان کے شوہر احسن محسن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام پروفائل سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے، جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بعض صارفین کا دعویٰ تھا کہ اداکارہ کی پروفائل پر پہلے “منال احسن” لکھا تھا، جو اب “منال خان” ہو چکا ہے۔

تاہم، کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ منال کی انسٹاگرام پروفائل پر ابتدا سے ہی ان کا نام “منال خان” درج ہے، اور ان خبروں کی بنیاد محض قیاس آرائیوں پر ہے۔

اس تمام صورتحال کے بعد منال خان کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ اور احسن محسن خوشگوار موڈ میں ساحل سمندر پر وقت گزارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں شادی کے چار سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے

Leave a reply