ممبئی میں فضائی آلودگی بڑھنے پر اداکاراؤں کی تشویش

0
19
ممبئی میں فضائی آلودگی بڑھنے پر اداکاراؤں کی تشویش

ممبئی میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں دھند اور اسموگ کی موٹی تہہ چھائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شہری سانس لینے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔
نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور حکام سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا اور کہا کہ شہر اور بچے اس آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔
اداکارہ ریچا چڈا نے بھی فضائی آلودگی کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مزید عوامی آوازیں اٹھنی چاہئیں۔
شہری بھی ممبئی میں فروری سے فضائی معیار کی بگڑتی صورتحال پر فکر مند ہیں۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘کنگ’ میں دکھائی دیں گی، جس کی ریلیز دسمبر 2026 میں متوقع ہے۔

Leave a reply