
ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار
کل رات کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ملیر جیل سے 216 قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے، قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے ان کا اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران 1 قیدی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے، تین ایف۔ سی اہلکار بھی زخمی ہو گئے، اسی قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ نو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔









