ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کی وارننگ

0
199
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کے کئی اضلاع بشمول گجرات، سیالکوٹ، جہلم اور نارووال میں شدید بارش ہوئی، جس کے بعد آج بھی ان علاقوں کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیاتی ادارے کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ موجود ہے جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a reply