ملک کےکئی حصوں میں انٹرنیٹ کی جزوی بندش کی اطلاعات

ہاٹ لائن نیوز: پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت کیجانب سے انٹرنیٹ سروس بند کرنیکے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ڈاؤن ہونیکی اطلاعات ہیں۔
موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی معطلی کا تعین صرف ان علاقوں میں کیا جائیگا جہاں سیکیورٹی خدشات ہوں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔








