ملک میں نہ کوئی قانون ہے اور نہ ہی آئین

0
161
ملک میں نہ کوئی قانون ہے اور نہ ہی آئین

ملک میں نہ کوئی قانون ہے اور نہ ہی آئین

پی۔ ٹی۔ آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام نہ قانونی ہے اور نہ ہی آئینی بلکہ اس وقت پاکستان میں مارشل لاء لگایا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے میرے نام کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں جو درست نہیں ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جلد واپس آ کر عہدہ سنبھالیں گے، انہوں نے کہا میرٹ کے مطابق عمران خان کے کیسز سنے جائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو جیسے نااہل کیا یہ تماشہ بنایا گیا ہے، اگر مقدمات میرٹ پر سنے جائیں تو ان میں کچھ بھی نہیں رکھا ہوا۔

Leave a reply