ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ نئی بلند سطح پر

0
58
ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ نئی بلند سطح پر

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

Leave a reply