ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

0
86
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 5,500 روپے سستا ہو کر 470,162 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,715 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 403,088 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بازار سے وابستہ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی حالات میں تبدیلی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Leave a reply