ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 819 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پربھی سونےکی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالربڑھ کر 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس پرٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی و اقتصادی حالات کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔