
ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سسٹم کی بہتری کیلئے پاکستان افریقہ 1 سب میرین کیبل سے منسلک ہونیکا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کیمطابق ، جدید صلاحیتوں کیساتھ اس سب میرین کیبل کو پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کیاگیا ہے ، جس سے ملک کی تیز اور مستحکم انٹرنیٹ کی فراہمی میں مدد ملیگی۔
پی ٹی سی ایل نے افریقہ 1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شامل ہونیکے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، جسکا مقصد عالمی ڈیجیٹل مراکز کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو مستحکم کرنا اور جدید خطوط پر ملک کے ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرناہے۔
یہ تمام سمندری کیبل سسٹم 10،000 کلومیٹر لمبے ہیں اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ پی ٹی سی ایل اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیگا اور انٹرنیٹ کے شعبے میں مزید ترقی کی راہ ہموار کریگا۔







