
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔ 17 ستمبر 2024 ء بروز منگل عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کےسلسلےمیں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام اسکول، کالجز، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔







