
ہاٹ لائن نیوز : اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہےکہ زکوٰۃ کی کٹوتی کےسلسلے میں پیر 3 مارچ کوتمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند کردیئے جائینگے۔
اسٹیٹ بینک کیطرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کیمطابق ، تمام بینک اور مالیاتی ادارے اسدن زکاۃ کٹوتیوں کی غرض سےعوامی خدمات فراہم نہیں کرینگےتاہم بینکوں کاعملہ معمول کیمطابق اپنےفرائض پر موجود ہوگا۔









