ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ اسلام آباد میں 4، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق زیارت میں پارہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور سکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
قلات میں درجہ حرارت منفی 5 اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









