
ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک ہی دن میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 9,345 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 10,900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ قیمت ملکی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔









