
ملکی سلامتی کے پیش نظر جنت مرزا کا وطن واپسی کا اعلان
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چھٹیاں لندن میں گزارنا چاہتی تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے گھر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے میری محبت بے انتہا ہے اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے، جنت مرزا نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا واحد حل نہیں ہوتی یہ صرف تباہی اور بربادی لاتی ہے اور میرا یقین ہے کہ مسائل کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے نہ کہ تشدد اور جارحیت کے ذریعے سے۔









