ملالہ یوسفزئی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم پروڈیوسر بننے کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔
ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریزوی آر لیڈی پارٹس میں اداکاری کرتی نظر آئینگی۔
اس سیریز کےدوسرے سیزن میں ملالہ یوسفزئی نےمختصر انتہائی مردار ادا کیا ہے جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کیساتھ ساتھ بھارتی نژاد برطانوی مصنفہ اورسماجی رہنمامیراسیال بھی ویب سیریز میں کردار ادا کررہی ہیں۔









