ملازم نےجان بوجھ کر شیرکاپنجرا کھول دیا ،حکام کی دوڑیں

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لیا ہے ، جس نے شیر کے پنجرے کوکھول دیاتھا اور اسکے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کےٹرجمان کیمطابق ، شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرا کھولا ، جسکے نتیجے میں شیرپنجرے سے باہرآگیا۔
جب شیر پنجرے سے باہر آیا تو عملےنےشیر کو بے ہوش کردیا اور واپس پنجرے میں چھوڑدیا۔ شیر کو بے ہوش کردیا گیا تاکہ اسے محفوظ طریقے سے پنجرے میں واپس لایا جاسکے۔
محکمہ نے فوری طور پر ایک تین ممبر کمیٹی تشکیل دی ہے ، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر ، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور ، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 گھنٹوں کے اندر انکوائری کو مکمل کریں۔








