مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راموت جنکشن پر بس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کے وقت بس میں موجود ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں میں سے دو کو ہلاک کر دیا۔
تاہم، غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے اور اس فائرنگ کا مقصد کیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔