مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، علاج کے لیے اسپتال میں داخل

0
104
مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، علاج کے لیے اسپتال میں داخل

معروف مذہبی اسکالر اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ اسپتال میں معمول کے مطابق نمازیں بھی ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر صحت یابی کا عمل اسی طرح جاری رہا تو بدھ کے روز انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

اہلِ خانہ نے عوام سے دعا کی درخواست کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مفتی منیب الرحمان کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Leave a reply