معروف گلوکارہ شریاگھوشال کاایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیاگیا

0
191
معروف گلوکارہ شریاگھوشال کاایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈکی مشہور پلے بیک گلوکارہ شریاگھوشال کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کو ہیک کردیا گیا ہے ، جسکے بعد انکوشدید پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ گلوکار نے اس سلسلے میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کےذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا۔

گلوکارہ نےاپنے پیغام میں کہاہےکہ، “میرے ایکس اکاؤنٹ کو 13 فروری سے ہیک کیاگیا ہے ، اور میں نے اس معاملے کو حل کرنیکی کوشش کی ہے ، لیکن ایکس ٹیم کیجانب سےکوئی جواب نہیں ملا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسوقت اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنیکے قابل نہیں ، لہذا وہ اسےحذف نہیں کرسکتیں۔

Leave a reply