
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کےمشہورگٹارسٹ منصورشہزاد 47 سال کی عمرمیں گلےکےکینسرکےباعث انتقال کرگئے۔
منصور شہزاد کو 6 ماہ قبل گلےکےکینسرکی تشخیص ہوئی تھی اوروہ امریکاکےشہر ڈیلاس کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، تاہم وہ اس مرض سےلڑتےہوئےانتقال کرگئے۔
واضح رہےکہ منصورشہزادنے 1980ء کی دہائی میں کراچی میں گٹاربجاناشروع کیا، جلدہی وہ پاکستان کےمعروف پاپ گلوکاروں کیساتھ پرفارم کرنےلگے۔








