معروف اداکار و کامیڈین انور علی انتقال کر گئے

پاکستانی اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار و کامیڈین انور علی طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق انور علی پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے مختلف امراض میں مبتلا تھے، اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
انور علی کی نماز جنازہ کل نمازِ ظہر کے بعد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ادا کی جائے گی۔
انور علی نے اپنے کیریئر کے دوران اسٹیج اور ٹی وی پر متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ ان کے انتقال سے فنون لطیفہ کا ایک سنہری باب بند ہو گیا ہے۔