” معاہدہ قبول کرو ورنہ نیست و نابود کر دیں گے “

” معاہدہ قبول کرو ورنہ نیست و نابود کر دیں گے ”
اسرائیل نے حماس کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں مغویوں کی رہائی کے بارے امریکی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ “حماس کو امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ تسلیم کرنا ہو گا، ورنہ تباہی اس کا مقدر ہے،” انہوں نے کہا کہ یہ اب حماس کے ہاتھ میں ہے کہ معاہدہ قبول کرے یا پھر مکمل تباہی کے لیے تیار رہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل نے امریکی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے رضامندی ظاہر کی ہے تاہم حماس کی طرف سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دوسری طرف حماس کے ایک سینئر رہنما نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کو مسترد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ “امریکی معاہدہ نہ تو جنگ کے خاتمے کی ضمانت دے رہا ہے اور نہ ہی حماس کے مطالبات پورے کرتا ہے، اس لیے ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔” حماس کی طرف سے باضابطہ ردعمل آئندہ کچھ دنوں میں دیا جائے گا۔









