مظاہرین کی ٹانگوں میں گولی مارنے کا حکم

مظاہرین کی ٹانگوں میں گولی مارنے کا حکم
کینیا کے صدر نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ جو لوگوں کے کاروبار کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے پاؤں میں گولی مار دی جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کے کاروبار یا جائیداد کو نقصان پہنچانے والے شخص کی ٹانگ میں گولی ماری جائے، کینیا کے صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گولی سے مظاہرین کی جان نہ جائے لیکن ایسے افراد کی ٹانگیں ٹوٹ جائیں، انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں کو مظاہروں کی سرپرستی کرنے سے خبردار کیا اور انہوں نے کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پر حملہ اعلانِ جنگ تصور ہو گا، دہشت گردی، دھمکیوں اور افراتفری کے ذریعے سے حکمرانی نہیں کی جا سکتی اور نہ ایسا ہونے دیا جائے گا۔









