مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا مقدمہ سنگین دفعات کے تحت درج کرلیاگیا

0
180
مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا مقدمہ سنگین دفعات کے تحت درج کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : حکومت کی جانب سے منگل کو ملیر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں ہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ، انسداد دہشت گردی اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کیمطابق قومی شاہراہ پر دھرنا دینے والے مشتعل مظاہرین نے پولیس پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔

مقدمے کے متن کیمطابق مظاہرین کیجانب سے پتھراؤ سے ایک پولیس موبائل کو نقصان پہنچا اور تین موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔

Leave a reply