مضر صحت مشروب پینے سے پورا خاندان متاثر

0
190
مضر صحت مشروب پینے سے پورا خاندان متاثر

ہاٹ لائن نیوز : چیچہ وطنی میں مضر صحت مشروب پینے سے ایک ہی خاندان کی دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ باقی تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا، غیر صحت بخش مشروب پینے سے متاثرہ 3 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 2 سالہ زہرہ اور 9 ماہ کی عمارہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ باپ، ماں اور بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Leave a reply