مصطفیٰ کمال نےغیرمشروط معافی مانگ لی

0
244
مصطفیٰ کمال نےغیرمشروط معافی مانگ لی

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمامصطفیٰ کمال نےعدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیان حلفی جمع کرا دیاہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے بیان حلفی میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کا احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججز کے اختیار اور ساکھ کو بدنام کرنیکا سوچ بھی نہیں سکتا، میں نے عدلیہ سے متعلق ہر بیان خاص طور پر 16 مئی کی پریس کانفرنس میں جو بیان دیااس پر غیر مشروط معافی مانگ رہا ہوں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ میں نے معزز عدالت سے معافی کی درخواست کی ہے اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

Leave a reply