مصر : 3،000 سال قدیم سونےکاشہردریافت

0
155
مصر : 3،000 سال قدیم سونےکاشہردریافت

ہاٹ لائن نیوز : ماہرین آثار قدیمہ نےقدیم مصر کی کھوئی ہوئی تاریخ کوزندہ کیاہے۔ انہوں نے تین ہزار سال پرانے سونے کی کان کنی کمپلیکس کو کامیابی کیساتھ بحال کیا ہے ، جسے مصری آثار قدیمہ کے ماہرین نےگمشدہ سونےکاشہرکہا ہے۔ یہ تاریخی مقام 2021ء میں دریافت کیا گیا تھا اور یہ قدیم مصری سلطنت کے دوران ایک اہم صنعتی مرکز تھا ، جو سونےکی کان کنی کی قدیم تکنیک کی زندگیوں اور اس عمل میں شامل مزدوروں کی زندگیوں کی عکاسی کرتاہے۔

قدیم شہر جبل سکری میں واقع ہے ، جو بحیرہ احمرکے علاقے کی گہرائی میں ہے۔ ماہرین نے چار سالہ کھدائی اور بحالی کے بعد قدیم شہر کو بحال کیا ہے۔ محققین کیمطابق ، یہ جگہ ایک ہزارقبل مسیح سےتعلق رکھتی ہےاورقدیم مصرمیں سونےکی کان کنی اور پروسیسنگ میں اہم کرداراداکرتی ہے۔

اس جگہ کوحالیہ برسوں میں آثارقدیمہ کی ایک انتہائی اہم دریافت سمجھاجارہا ہے،جہاں ایسی عمارتیں ہیں جو کوارٹز پتھروں سے سونےکونکالنے کیلئے بنائی گئیں۔

Leave a reply