مصر اور اسرائیل میں 35 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصر اور اسرائیل میں 35 ارب ڈالر کا معاہدہ
مصر اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق اسرائیل مصر کو 2040ء تک 130 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کرےگا۔
پہلے مرحلے میں مصر کو 20 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کی جائے گی، گیس دینے والی اسرائیلی کمپنی (NewMed) نے مصر کے ساتھ معاہدے کو سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔
یہ نیا معاہدہ مصر اور اسرائیل کے درمیان گیس معاہدے کی توسیع اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہم کوشش ہے۔









