
مصالحوں کے پیکٹ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اے۔ این۔ ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کے ذریعے 2 ارب سے زائد مالیت کا نشہ آئس دبئی پورٹ پر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان اے۔ این۔ ایف نے کارروائی کے دوران دو سو کلو آئس ڈرگ برآمد کی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 ارب سے زائد ہے جسے کراچی گیٹ وے سے دبئی جبل علی اسمگل کیا جا رہا تھا۔
ترجمان اے۔این۔ایف کے مطابق پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر دبئی کے لیے بک کرائے گے کنٹینر کی تلاشی لی تو کنٹینر میں بروسٹ مصالحے کے دو ہزار پیکٹس موجود تھے جن میں مہارت سے آئس کے پیکٹس کو رکھا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کنسائنمنٹ الشمس امپورٹ ایکسپورٹ ملتان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، منشیات برآمد کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔









