
ہاٹ لائن نیوز : مشی خان، جو سماجی مسائل اور سیاست پر اپنی واضح رائے کے لیے مشہور ہیں، نے نامناسب ویڈیوز کے لیے ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایسے ٹک ٹوکر کو مخاطب کرتے ہوئے، جن کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگتی ہیں، کہا کہ آج مجھے ٹوئٹر کا یہ ٹرینڈ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ایک مشہور ٹک ٹوکر کی نامناسب ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔ . جس میں وہ اپنے منہ سے کسی کو کہہ رہی ہے کہ تم کہیں اور جاؤگے تو اسےوائرل کر دوں گی۔
مشی خان نے کہا کہ ٹک ٹاکرز کو اپنے خاندان اور ماحول کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔ اچھی باتوں کی تشہیر کرو، اچھے کام کرو۔ کوئی جاتا ہے تو جانے دو جو تمہارا ہےہی نہیں اسے روکنے کا کیا فائدہ؟









