
مشہور ومعروف جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش
معروف اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے فینز کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم تشکر اور خوشی کے ساتھ اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کا محبت کے ساتھ استقبال کرتے ہیں، دونوں اداکاروں نے بیٹے کی پیدائش کے 1 ماہ بعد نیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، نیوز شئیر کرنے کے بعد اداکار جوڑے کے لیے دوسرے اداکاروں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔