مشہور اداکارہ ایمان علی کی والدہ وفات پا گئیں

0
191
مشہور اداکارہ ایمان علی کی والدہ وفات پا گئیں

مشہور اداکارہ ایمان علی کی والدہ وفات پا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ آج صبح رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں، انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے اداکارہ ایمان علی کی بہن نے مداحوں کو والدہ حمیرا عابد کے انتقال کی اطلاع دی اور والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی، انہوں نے لکھا کہ ’میری والدہ آج صبح انتقال کر گئیں، ان کی بخشش کے لیے دعا کریں۔‘

ایمان علی نے کہا کہ والدہ کا نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب جامع مسجد سوئی گیس، ڈیفنس فیز 5 میں ادا کی جائے گی، شوبز کی مشہور شخصیات اور مداحوں کی طرف سے اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہو رہا ہے، ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد خود بھی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔

Leave a reply