مشرقِ وسطیٰ کا مہنگا ترین پینٹ ہاؤس ریکارڈ قیمت پر فروخت

0
73
مشرقِ وسطیٰ کا مہنگا ترین پینٹ ہاؤس ریکارڈ قیمت پر فروخت

مشرقِ وسطیٰ میں ایک انتہائی مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی قیمت تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے بتائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق یہ پینٹ ہاؤس دبئی کے معروف اور قیمتی علاقے بزنس بے میں واقع ایک لگژری رہائشی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے میں مجموعی طور پر 60 منزلہ عمارت اور 171 اپارٹمنٹس شامل ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ میں دنیا کے معروف فٹبال اسٹار نیمار جونیئر سمیت کئی بین الاقوامی کھلاڑی بھی اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔

47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر مشتمل اس پینٹ ہاؤس کو 11 ہزار 650 درہم فی اسکوائر فٹ کے حساب سے فروخت کیا گیا، جو بزنس بے میں اب تک کی سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت سمجھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے علاقے پام جمیرہ میں بھی ایک مہنگا ترین پینٹ ہاؤس فروخت ہو چکا ہے، جس کی تعمیر 2027 کی آخری سہ ماہی تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Leave a reply