
مشتعل افراد کا کے الیکٹرک دفتر پر پتھراؤ
کراچی کے علاقے گارڈن میں مشتعل افراد نے بیس گھنٹوں سے زائد وقت کے لیے بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھراؤ کیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں گزشتہ 20 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، K الیکٹرک کی طرف سے شنوائی نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے صبر کھو دیا اور احتجاج کرنا شروع کر دیا، مظاہرین نے کے الیکٹرک دفتر کے باہر جمع ہو کر نعرے لگائے اور دفتر پر پتھراؤ کیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح چھ بجے سے علاقے میں بجلی نہیں اہے، شکایات درج کرائی گئیں لیکن کے الیکٹرک کی طرف سے کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہ آیا ۔









