مشال یوسفزئی کوپی ٹی آئی میں جنرل رانی کاخطاب مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف میں مشال یوسفزئی کو جنرل رانی کا خطاب مل گیا ہے۔
ذرائع کیمطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشال یوسفزئی اور پی ٹی آئی کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی پارٹی میں دراڑ پیدا کر رہے ہیں اور بانیان اور ورکرز کی رہائی کو روک رہے ہیں۔
آئی ایل ایف عہدیدار نے مشال یوسفزئی پر ڈی چوک احتجاج میں سنگجانی نہ جانے کا الزام بھی لگایا۔
مشال یوسفزئی کو پی ٹی آئی میں جنرل رانی کا خطاب مل گیاہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی حقیقی تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے اور اسے ناممکن بنانے کے مشن پر ہیں۔








