مسک نے جرمن حکومت پر تنقید کےتیربرسادئیے

ہاٹ لائن نیوز : ایلون مسک کے کرسمس مارکیٹ میں کار حملے میں پانچ افراد کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد جرمن حکومت پر تنقید سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سعودی شہری کو ڈی پورٹ نہ کرنا حکومت کی ’خود کشی کی ہمدردی‘ کو ظاہر کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق ایلون مسک نے تازہ حملے کے مشتبہ شخص کو، طالب اے نامی 50 سالہ سعودی ڈاکٹر کو “جنونی” قرار دیا۔ مسک کا خیال ہے کہ ڈاکٹر کو جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی اور اسے واپس ملک بدر کر دیا جانا چاہیے تھا۔
ایلون مسک نے ایک سعودی تبصرہ نگار کی ٹویٹس شیئر کیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملزم 2006ءمیں عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی نے انسانی حقوق کے خدشات کیوجہ سے انہیں واپس سعودی عرب بھیجنے سے انکار کر دیا اور جرمن ہسپتال میں کام کرتے ہوئے اس نے مزید جرائم کا ارتکاب کیا۔








